کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی خطیب شیخ الحدیث مولانا انوار الحق حقانی نے سرپرستِ اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان، مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار رتے ہوئے مرکزی جامع مسجدکوئٹہ میں دعا کی اور کہا کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی رحلت علمی، دینی اور فکری حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔مولانا مرحوم کی خدمات کا دائرہ نہایت وسیع اور ہمہ جہت تھا۔ وہ ایک ثقہ بندعالمِ دین، کہنہ مشق مدرس، بلند پایہ مصنف تھے۔