• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ یونیورسٹی اور ایگریکلچر ل کالج کوئٹہ کے درمیان یادداشت پر دستخط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگر یکلچر ،واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل اور بلوچستان ایگریکلچر کالج کوئٹہ کے درمیان مفا ہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور بلوچستان ایگریکلچر کالج کوئٹہ کے پرنسپل پروفیسر عبدالرزاق ریکی نے کیے اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الہٰی بخش مرغزانی، رجسٹرار ڈاکٹر بالاچ رشید اور ایگری کلچر فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد بھی موجود تھے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد BACQ اور LUAWMS کے درمیان زراعت، پانی اور سمندری علوم کے شعبوں میں تعاون اور باہمی تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہےیادداشت کے مطابق دونوں فریق باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تحقیقی منصوبوں، وسائل کے اشتراک اور مہارت پر تعاون کرنے پر بھی متفقہ کام کریں گے دونوں ادارے لیبارٹری تکنیکی ماہرین کو ان مہارتوں اور علم کو مزید وسعت دینے کے لیے تربیت کے مواقع فراہم کریں گے یادداشت میں اس امر پر بھی زور دیا گیا ہے کہ دونوں فریق پی ایچ ڈی ہولڈر کے تبادلے کے پروگراموں کے مواقع تلاش کریں گے تاکہ باہمی تحقیق اور علم کے تبادلے میں آسانی ہو۔ علاوہ ازیں فریقین تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ سرگرمیوں، جیسے ورکشاپس، سمینارز، اور کانفرنسز بھی منعقد کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید