ایشیا کے امیر ترین خاندان امبانی کی نئی نویلی بہو رادھیکا مرچنٹ نے اپنی زندگی کے سب سے اہم اور یادگار دن شادی کے لیے 5 میٹر لمبی فرشی والے ’پگڈنڈی لہنگے‘ کا انتخاب کیا۔
رادھیکا مرچنٹ نے اپنی شاہی شادی کے دوران نت نئے انداز کے ملبوسات زیب تن کر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔
رادھیکا مرچنٹ نے گزشتہ شب اپنی شادی کی مرکزی تقریب کے لیے معروف ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کی جانب سے بنائے گئے لہنگے کا انتخاب کیا۔
رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے دن کی جھلک:
امبانی خواتین کی روایت کی پیروی کرتے ہوئے رادھیکا مرچنٹ نے بھی ڈیزائنر جوڑی ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کا تیار کردہ لباس پہنا۔
رادھیکا مرچنٹ اس سرخ اور کریم رنگ کے عروسی گجراتی روایت کے لباس میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی تھیں، رادھیکا کا لہنگا ’ پنیٹر‘ (پگڈنڈی) طرز کا تھا جس کے پیچھے 5 فُٹ لمبی فرشی تھی، رادھیکا مرچنٹ نے ایک کریم رنگ کی اوڑھنی اوڑھ رکھی تھی اور ساتھ میں ایک بازو پر خوبصورت مرون لباس کی شال اٹھائی ہوئی تھی۔
رادھیکا مرچنٹ کے لباس میں ہاتھی دانت کے رنگ کا زردوزی کٹ کا کام تھا۔
رادھیکا مرچنٹ نے زیورات میں ایک بڑے ہیرے اور زمرد کا ہار، ایک چوکر، بالیاں اور ایک مانگ ٹیکا پہنا ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رادھیکا کی جانب سے پہنا گیا زیور پہلے اُن کی نانی، پھر والدہ اور بعد ازاں اُن کی بہن کی جانب سے اپنی شادی پر پہنا گیا تھا۔