پرانے لوگوں کے ساتھ جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،گلالئی

September 19, 2017

عائشہ گلالئی نے کہا ہےکہ عمران نیازی کا تحریک انصاف میں سے تختہ الٹ گیا ہے اور اب ہم پرانے لوگوں کے ساتھ جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اکبرایس بابر،وجیہہ الدین دیگرایم این ایزاورایم پی ایزمیری قیادت میں آنےکوتیارہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کااجلاس ہوگا،جس میں آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:نیازی صاحب کے مائنڈ سیٹ کا پتا چل گیا ، عائشہ گلالئی

اسلام آباد میںالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب پٹڑی سے اترگئے ہیں،پرویزخٹک ایک ٹھیکیدار اورکرپٹ شخص ہے اسکووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنادیا گیا،آپ کوپی ٹی آئی میں اس وقت نظریاتی کارکن نظرنہیں آئے گا،پی ٹی آئی میں فردوس عاشق،فواد چودھری،علیم خان،بابراعوان جیسےلوگوں نےقبضہ کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پی ٹی آئی کرپٹ لوگ لاکر ملک کو کرپشن سے پا ک نہیں کرسکتی

انہوںنے کہا کہ جھوٹے،منافق،کردار سے عاری شخص کی وجہ سے تحریک انصاف بدنام ہورہی ہے،عمران خان خواتین کا استحصال کررہے ہیں،آوازاٹھائی تومیرے خلاف ریفرنس دائرکردیا،نیازی صاحب کی زبان میں گالی اورکیچڑہے،کیا نیازی صاحب جیسا شخص کرپشن فری پاکستان بنائے گا؟

یہ بھی پڑھئے:عمران خان پر الزامات‘ عدالت نے عائشہ گلالئی سے 16اکتوبر تک جواب طلب کر لیا

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اسی طرح لگایا گیا جس طرح عمران نیازی کے گھر میں لگا ہوا ہے، ،نیازی صاحب کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کرپشن سے انکا کوئی تعلق نہیں،لاہور کے ایک لینڈ مافیا کے ساتھ ملا ہوا آدمی کیسے نیا پاکستان بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب پاپولرنہیں،لاہورکا الیکشن ہارگئےہیں،یاسمین راشد اورپی ٹی آئی کےووٹرزکے ساتھ ہمدردیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:عمران نے گلالئی کو منحرف قرار دیدیا‘ شوکاز جاری

عائشہ لالئی نے کہا کہ عمران خان نےکہا تھاشیخ رشید کوچپڑاسی تک نہ بناؤں مگراس کووزیراعظم کا امیدواربنادیا،کیا عمران خان کوشیخ رشید کے علاوہ پارٹی میں وزیراعظم کا کوئی امیدوارنہیں ملا؟

قبل ازیںالیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں عائشہ گلالئی اپنے وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئیں اور جواب جمع کرایا۔

عمران خان کے وکیل نے بھی عائشہ گلالئی کے خلاف تحریری دستاویزات جمع کرادیں ، الیکشن کمیشن نے ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔