• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے گلالئی کو منحرف قرار دیدیا‘ شوکاز جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزامات کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنیوالی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو منحرف رکن قرار دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر سے آئین کے مطابق کارروائی کرنے کی درخوا ست کی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عائشہ گلالئی کو خط تحریر کیا ہے جس کی نقول اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر کو بھی بھیجی گئی ہیں۔ عمران خان نے عائشہ گلالئی کے نام خط میں کہا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین