ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی،صرف 37فیصدہوگئی، گیلپ سروے

January 09, 2018

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی ہوئی ہے،تازہ ترین سروے کےمطابق ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 37 فیصد تک گر گئی ہے۔

امریکا میں ہونے والے گیلپ سروے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال دسمبرمیں ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 39 فیصدتھی، جس میں اب مزید 2 فیصد کی کمی آگئی ہے۔واضح رہے کہ یہ سروے ٹیلی فون کے ذریعے کیا گیاتھا۔

جس میں 1500 بالغ افراد سے رائے لی گئی تھی،امریکی جریدے نیوزویک نے عہدے کی مدت کے دوسرے سال میں ٹرمپ کو اب تک کا سب سے کم مقبول صدر قرار دیا ہے۔