اپنے طرز رہائش کو دیں فرینچ کنٹری آرائش

September 27, 2018

فرانس کی سرزمین سے متاثر فرینچ کنٹری اسٹائل ایک سادہ اور باذوق طرز زندگی کا نام ہے! اس میںزمانہ قدیم کی جمالیات اور دورحاضر کی آرام دہ سہولیات کا امتزاج ، آپ کوزندگی ا س کی رنگا رنگی کے ساتھ گزارنے کا احساس دلاتاہے۔ دراصل یہ دیہی اور شہری طرز زندگی کا ملاپ ہے۔ آج کے دور میںجہاں ہم ہر چیز مہین ، باریک اور فنشنگ کے ساتھ استعمال کرتے ہیںلیکن اگر اس کے متضاد ان چیزوںکو کمالِ خوبی سے تھوڑا ٓرٹسٹک انداز سے سجائیں تو یہ فرینچ کنٹری اسٹائل دیکھنے والے اور رہائش پذیر افراد کی طبیعت پر اچھا اثر ڈالتی ہے۔

نیلگوںدیوار

تاریخی طور پر ، جنوبی فرانس میںایک دیوار ڈسٹمپر سے رنگی جاتی تھی ، جو کہ چونے یا سفیدی کی ایک شکل تھی اور بہت سے رنگوںمیں دستیاب تھی۔ اگرچہ ڈسٹمپر اب اپنی اہمیت کھوتا جارہاہے ، لیکن اگر آپ آسمانی رنگ کی ایک دیوار ڈبل اسٹروک کے ساتھ رنگ دیںتوآپ کا کمرہ منفرد ہو جائے گا۔

کلر فُل سریمکس

صدیوںپہلے مٹی کے برتنوں کاخصوصی طور پر استعمال ہوتا تھا۔یہ کھانے پکانے، اسٹور کرنے اور مہمانوںکو پیش کرنے کیلئے استعمال ہوتے تھے۔ آج مٹی کے بجائے یہ برتن سریمکس سے بنتے ہیں ۔ پالش شدہ ان نفیس برتنوں میںآپ کو مرتبان، برنیاں، پلیٹیں ، جگ ، پیالے ، طشتریاںاور کٹوریاں سب ملیں گی ، ان برتنوںکو سجاکرآپ گھر کو دلکش بنائیںگے۔

ٹیرس بنائیں

آئوٹ ڈورایریا کا ہونااگرہماری ضرورت نہیںتو چاہت تو ضرورہوتی ہے۔یہ آپ کے اندرونی کمروں اور گارڈن کے درمیان ایک جگہ ہوتی ہے۔ آپ گھر کے آئوٹ ڈور میں گرمیوںکیلئے ایک لِونگ روم ٹیرا کوٹا یا اسٹون ٹائلز یا پھر گول پتھروں کی مددسے بنا سکتے ہیں۔ اس میں سادہ سا بستر ، ایک ٹیبل اور چار کرسیاں ، ایک جالی دارجھولا اور ایک لائونج چیئر لگاکرموسم گرم کے مزے لوٹیں۔

ٹیرا کوٹاٹائلز

فرینچ کنٹری اسٹائل میں ٹیرا کوٹا ٹائل بھی استعمال ہوتاہے۔ 17ویں صدی میںدراصل یہ پیتل یا پیتل جیسے رنگ کا ہوتا تھا، جسے پالش شدہ مربع کی شکل میںدیواروں اور فرش میںلگایا جاتا تھا ۔ آپ شطرنج کے چیکرز کی طرح بلیک اینڈ وائٹ ٹائلز بھی لگاسکتے ہیں، کمرے یا صحن میںنہیںتو کچن میں لگا کراسے نیا لُک دے سکتے ہیں۔

پھول اور بیلیں

ایک خوبصور ت فرینچ کنٹری اسٹائل میںگارڈن اور گارڈن میں بیلیںاور بیلوں میںلگے پھول آپ کے لئے نہ صرف سائبان کا کام کرتے ہیںبلکہ طبیعت پر اچھا اثر چھوڑجاتے ہیں۔ آپ ایک پرگولا (Pergola)بنا کر اسے پھولوں اور بیلوں سے ڈھک سکتے ہیں ۔ اگر آپ چاہتے ہیںکہ روشنی اندر آئےتواس میںخلا بھی چھوڑا جاسکتاہے، بعد میں پھولوں سے ڈھک جانے کے بعدیہ ’پرگولا‘ بہت رومانوی احساس دے گا۔

کوئلٹ کا ڈسپلے

کوئلٹ یا لحافوںکے ٹیکسٹائل ڈیزائن میںپھول ، پودے ، زیتون کی شاخیں، چھوٹے پھل اور شہد کی مکھیوںکی اشکال زیادہ تر پائی جاتی تھیں۔ ایک ہی پیٹرن کی تکرار سے پرنٹڈ کپڑاجب رکھیںتو اس کے نیچے سادہ یا ایک رنگی کپڑا ضرور رکھیں، اس طرح وہ نمایا ں ہوگا۔ اگر آپ پرنٹڈ پھول بوٹے والے پیٹرن پسند نہیںکرتے تو ایک سادہ لیکن دیدہ زیب کپڑا بچھاد یں ۔

ونٹیج اسٹائل

ڈائننگ روم میں لکڑی اور شیشے کے امتزا ج سےبنا ٹیبل انیسویںصدی کی یاد دلاتاہے۔ جس کے اردگرد اینٹیک کرسیاں پیرس کے لائف اسٹائل کو اجاگر کرتی ہیں۔ آپ کو کھانا کھانے کا نہ صرف لطف آئے گا بلکہ آپ اپنے ذوق کو خود داد دیں گے۔

کلاک شو

داخلی راستے میںرکھا ہلکے نیلگوںاور گرے رنگ سے بنا پینڈولم کلاک اور مرکز میںلگا سویڈش فانوس ایک عمدہ امتزاج بناتا ہے۔ نیلگوں پینڈولم کلاک سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلیتاہے، اگر اس قسم کا پینڈولم کلاک مل جائے تو آپ خوش قسمت ہوںگے۔