توجہ درکار ہے

October 21, 2018

ہم ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کراچی ایسٹ کی حدود گلشن اقبال بلاک نمبر 19روپالی فلیٹ کے عقب عیسائی برادری کے شان مریم کھتولک چرچ مسکان پاڑہ میں ایک اہم مسئلے کی جانب توجّہ مبذول کرانا چاہتے ہیں عیسائی برادری کے پاس اپنی تقاریب منعقدکرنے کی جگہ نہیں ہے اگر چرچ شان مریم حدود میں ایک حال بلدیہ شرقی کراچی اپنے خصوصی بجٹ سے تعمیرکرادے تو عیسائی برادری کی شادی بیاہ وغیرہ کی رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں تمام پریشانیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے گا ، یہاں کی اقلیتی برادری کے لوگ سرکاری ملازمتوں سے بھی محروم ہیں۔ یہ امن پسند اور محب وطن لوگ ہیں مگر بلدیہ شرقی کراچی نے آج تک اب کے بنیادی مسائل حل نہ کئے جیسا کہ رام مندر مجید پاڑہ میں سیوریج پائپ لائن کا سروے پانچ ماہ پہلے ہوا تھا مگر سیوریج لائنیں اب تک بلدیہ شرقی کراچی نے نہیں بچھائی چیئرمین بلدیہ شرقی کراچی سےدرخواست ہے کہ رام مندر مجید پاڑہ کی سیوریج پائپ لائن بچھانے کے احکامات جاری کریں۔
(محمد اقبال خان سلیمانی۔ڈالمیا)