پنجاب کی پولیس لائنز ،ٹریننگ سنٹرز میں واٹرفلٹریشن پلانٹس سروے

December 02, 2018

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پنجاب بھرکی پولیس لائنز اورٹریننگ سنٹروں میں واٹرفلٹریشن پلانٹس کے حوالے سےسروے شروع کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے ملازمین میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظرصوبہ بھرکی تمام پولیس لائنزاورٹریننگ سنٹرز میں ایک این جی اوکے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے سروے شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب کی سابق صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام پولیس ملازمین کی میڈیکل سکریننگ کرانے کاحکم دیاتھا اور پہلے مرحلے میں رواں سال مارچ تک صوبے کےتمام اضلاع میں 60ہزار پولیس ملازمین کی میڈیکل سکریننگ کرائی گئی تھی جن میں سے چھ ہزارچھ سواہلکار ہیپاٹائٹس اے ،بی اورسی میں مبتلاپائے گئے تھے جن کے علاج معالجے کیلئے ہیلتھ کارڈزجاری کرنے کامنصوبہ تھالیکن اس منصوبے پرعملدرآمدنہیں ہوسکا ۔ آئی جی پولیس پنجاب کے حکم پر سروے شروع کردیاگیاہے ۔