رات کو سونے سے پہلےگیس سے متعلقہ آلات بند کر دیں ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

December 02, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ریسکیو 1122 راولپنڈی کےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالرحمٰن نے کہاہے کہ پرانی کچہری میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔کمرے میں لیکیج کی وجہ سےگیس جمع تھی اس دوران بجلی کا سوئچ آن کرنے کے باعث دھماکہ ہوا،انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ اس طرح کے حادثات سےبچنے کے لیے رات کوگیس سے متعلقہ آلات کے استمال میں احتیاط برتیں،رات کو سونے سے پہلےگیس سے متعلقہ آلات بند کر دیں ۔