Advertisement

ٹوئنکل کی موت کو خودغرضانہ ایجنڈے کی بھینٹ نہ چڑھائیں،سونم کپور

June 11, 2019
 

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ننھی ٹوئنکل کی بے رحم موت پر سیاست کرنے والے انتہا پسند ہندوؤں کا چہرہ بے نقاب کردیا۔سونم کپور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ننھی ٹوئنکل کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ بہت بھیانک ہے، میری دعائیں معصوم ٹوئنکل اوراس کے گھر والوں کے ساتھ ہیں۔ لیکن ٹوئنکل کی موت پر جو کچھ کیا جارہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے، میں لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ٹوئنکل کی موت کو اپنے خودغرضانہ ایجنڈے کی بھینٹ نہ چڑھائیں، یہ ایک ننھی بچی کی افسوسناک موت کا معاملہ ہے اسے نفرت پھیلانے کی وجہ نہ بنائیں۔واضح رہے کہ عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق بھارت خواتین اور بچوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سرفہرست ہے۔حکومتی اقدامات کے باوجود بھارت میں آج بھی خواتین اور بچے محفوظ نہیں۔حال ہی میں بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ کے علاقے ٹپال میں ڈھائی سال کی معصوم ٹوئنکل شرما کے ساتھ پیش آئے حادثے نے پورے بھارت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 جون کو ننھی ٹوئنکل شرما کی لاش اس کے گھر کے قریب کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی تھی لاش بہت ہی خراب حالت میں تھی، سفاک درندے نے ننھی ٹوئنکل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے کرکے اسے تیزاب سے جلادیا تھا۔جب کہ بچی کی آنکھیں بھی نکال لی گئی تھیں۔بچی کی لاش اس کے لاپتہ ہونے کے تین روزبعد برآمد ہوئی تھی۔


مکمل خبر پڑھیں