دستی آلات چارج کرنے والی شمسی میز

July 08, 2019

اس دور میں ہر گھر میں کئی دستی آلات ہوتے ہیں اور ان کو چارج کرنے کی ضرورت بھی پیش آتی ہے ۔ہسپانوی کمپنی نے اس مشکل کا حل نکال لیا ہے ۔کمپنی نے ای بورڈ تیار کیا ہے جو شمسی توانائی جمع کرنے والی ایک میز ہے اور ایک وقت میں یہ بہت سارے آلات چارج کرسکتی ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ میز سورج یا مصنوعی روشنی سے بھی توانائی بنا سکتی ہے ۔دیکھنے میں تو یہ ایک سادہ سی میز دکھائی دیتی ہے لیکن اس کے اندر جدید ٹیکنا لوجی نصب کی گئی ہے ۔ اس کی خاصبات یہ ہے کہ اس میں 50 چار جنگ کوائل (چھلے ) لگے ہیں ۔یعنی ایک وقت میں تین سے چار آلات کو اس پر چارج کیا جا سکتا ہے ۔ای بورڈمیں’’ Qi‘‘ ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں ،جس کا مطلب یہ ہے کہ اسمارٹ فون کے جدید ماڈل،اسمارٹ واچ ،ٹیبلٹ اور ائیر بڈائیر فون ا س سے تار کے بغیر چار ج ہو سکتے ہیں ۔اگر کسی فون میں وائر لیس چارجنگ کی سہولت نہیں تو میز کے ساتھ فروخت ہونے والے دو ایڈ اپٹرز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں ۔اس کو کسی پلگ میں لگانے کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ فوٹو وولٹائک توانائی ہے اور سورج کی روشنی سے بجلی بناتی ہے ۔دھوپ نہ ہونے کی صورت میں بھی یہ کا م بھر پور طر ح سے سر انجام دیتی ہے ۔ کمپنی کے مطابق میز کی تیار ی میںاستعمال ہونے والی ایک پرت سمندری بیکٹیریا سے بنائی گئی ہے ۔