باکسر عامر خان اور مینی پیکیو فائٹ پر متفق

July 17, 2019

برٹش پاکستانی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ فلپائن کے باکسر مینی پیکیو اور ان کے درمیان سعودی عرب میں فائٹ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

عامر خان نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ مینی پیکیو اور ان کی فائٹ 8 نومبر کو ریاض میں ہوگی۔

عامر خان 13جولائی کو جدہ میں آسٹریلین باکسر بِلی ڈِب کو شکست دے چکے ہیں۔

مینی پیکیو ہفتے کو لاس ویگاس میں امریکن باکسر کیتھ تھرمین سے مقابلہ کریں گے۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ اگر مینی پیکیو کیتھ تھرمین سے ہار بھی گئے تب بھی میری اور مینی پیکیو کی فائٹ ہوگی۔