Advertisement

حسن علی کی شادی کی تیاریاں جاری

August 18, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

کرکٹر حسن علی نے اپنے نکاح کی تقریب کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں، نئے اسٹائل میں بال بنوائے اور فیشل بھی کرا لیا۔

کرکٹ کے میدان میں تو حسن علی کا انداز منفرد ہے جس کی و جہ سے وہ دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور اب نکاح کی تقریب کے لیے وہ الگ تھلک اور اسمارٹ نظر آنا چاہتے ہیں۔

تقریب نکاح کے لیے کرکٹر حسن علی نے لاہور میں ہئیر ڈریسر صادق علی سے کٹنگ کرائی اور ہئیر اسٹائل بنوایا، تاہم بات صرف کٹنگ تک ہی محدود نہیں تھی اور چہرہ ترو تازہ نظر آنے کے لیے حسن علی نے نکاحسے قبل فیشل بھی کرایا ۔

واضح رہے کہ حسن علی کے نکاح کی تقریب 20 اگست کو دبئی میں طے ہے ، ان کا نکاح بھارتی لڑکی سامیعہ آرزو کے ساتھ ہونے جا رہا ہے ۔


مکمل خبر پڑھیں