قونصل جنرل شہریار اکبر کی سربیا تعیناتی

September 09, 2019

ابوبلال۔۔۔۔بلغاریہ

جد ہ کے سابق پاکستانی قونصل جنرل شہریاراکبر سربیا پہنچ گئے، جہاں وہ سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ سربیا پہنچ کر اسناد سفارت انہوں نے سربیا کے صدر الیگزیندر ووکیک کو پیش کردی۔

شہریار اکبر کی آمد پر سرکاری سطح پہ استقبال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے سنائے گئے اور گارڈ آف آنر بھی پیش کئے گئے۔ اس موقعے پر دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو بھی ہوئی۔ شہریار اکبر عنقریب سربیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کرکے اسناد سفارت پیش کریں گے۔