چھ بدنصیب لوگ

September 10, 2019

سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : چھ طرح کے لوگوں پر میں لعنت کرتا ہوں اور ان پر اللہ بھی لعنت بھیجتا ہے ،ایک وہ شخص جو کتاب اللہ میں زیادتی کرے، دوسرا وہ شخص جو تقدیر کو جھٹلائے، تیسرا وہ شخص جو طاقت کے ذریعے مسلّط ہوکر اللہ کے ذلیل کئے ہوئے کو عزت دے اور اللہ کے عزت دیئے ہوئے کو ذلیل کرے، چوتھا وہ شخص جو اللہ کے حرام کئے ہوئے امور کو حلال جانے یا حلال امور کو حرام سمجھے۔پانچواں وہ (بدنصیب)جو میرے اہلِ بیتؓ کے بارے میں اللہ کی حرام کردہ چیزوں (قتلِ ناحق )کو حلال سمجھے اور چھٹا وہ شخص جو میری سنت کو چھوڑنے والا ہے ۔ (ترمذی، بیہقی وحاکم)