• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بنگلادیش، بھارت، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک میں عیدالفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہوگی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے شہر لکھنوؤ اور حیدرآباد میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لکھنوؤ اور حیدرآباد میں مسلم علما کونسل کی جاب سے عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم دلی جامع مسجد امام کی جانب سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

ادھر ملائیشین میڈیا کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ ہفتے کو منائی جائے گی۔

انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، انڈونیشیا میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید