تیز ہواؤں نے طیارے کی لینڈنگ مشکل بنا دی

September 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

تیزہواؤں نے طیارے کی لینڈنگ مشکل بنا دی

برطانیہ میں تیز ہواؤں کے باعث مسافر طیارے کو لینڈنگ کے ساتھ ہی ٹیک آف کرنا پڑا۔

موسم کی خراب صورتحال کے باعث اکثر خطرناک حادثات پیش آتے ہیں، موسم کی ایسی ہی خرابی کے باعث برطانیہ میں ایک مسافر طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

یہ واقعہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے ایئرپورٹ پر پیش آیا جب ایمریٹس کا مسافر طیارہ لینڈنگ کر رہا تھا کہ تیز ہواؤں کی زد میں آگیا اور طیارہ دائیں بائیں ڈولنے لگا جسکی وجہ سے لینڈنگ کرنا مشکل ہوگیا اور یوں پائلٹ کو لینڈنگ کے ساتھ ہی ٹیک آف کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کے اس طرح سے ڈولنے پر مسافر بےحد خوفزدہ ہوگئے تھے تاہم پائلٹ نے مہارت کی بنا پر طیارے کو حادثے سے محفوظ رکھا اور پرواز کو دبئی پہنچا دیا۔