Advertisement

بھارت کی سابق کشمیر کمیٹی کے سربراہ سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی انتقال کرگئے

September 09, 2019
 

نئی دہلی(نیوز ایجنسی) بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ کیس میں پھانسی پانے والے کشمیری مجاہد افضل گرو کا مقدمہ لڑنے والے ، بھارت کی سابق کشمیر کمیٹی کے سربراہ ،سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی کا اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ وہ 95 سال کے تھے ۔ وہ سپریم کورٹ میں سینئر ایڈووکیٹ تھے۔ ان کا شمار ملک کے سرکردہ وکیلوں میں کیا جاتا رہا ہے۔وہ بی جے پی کی جانب سے راجیہ سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ رام جیٹھ ملانی کا انتقال ان کی 96 ویں سالگرہ سے صرف چھ دن قبل ہوا ہے۔ رام جیٹھ ملانی وکالت کے علاوہ اپنے بیانات کی وجہ سے بھی اکثر سرخیوں میں رہتے تھے۔


مکمل خبر پڑھیں