Advertisement

چین میں کائٹ سرفنگ کے سالانہ مقابلے اختتام پذیر

September 11, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین میں کائٹ سرفنگ کے سالانہ مقابلے

چین میں کائٹ سرفنگ کے سالانہ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، جس میں سلووینیا کھلاڑی نے کائٹ سرفنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے یہ مقابلہ اپنے نام

کرلیا۔

چین کے صوبے شانڈوگ (Shandong) کے شہر ویفانگ (Weifang) میں بین الاقوامی کائٹ سرفنگ کے سالانہ مقابلے میں چین سمیت بیس مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 70سے زائد ماہر کائٹ سرفرز نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس مقابلے کے آخری روز خطروں کے کھلاڑی کائٹ سرفرز نے جہاں کائٹ سرفنگ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا وہیں سلووینیا کے نوجوان کھلاڑی (Toni Vodisek) ٹونی ووڈیسک فاتح قرار پائے جبکہ شاندار کرتب دیکھ کر شائقین بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔


مکمل خبر پڑھیں