Advertisement

اداکار عابد علی اور کرکٹر عبدالقادر کیلئے تعزیتی ریفرنس

September 12, 2019
 

مانچسٹر (پ ر) اس سال محرم الحرام کے آغاز میں ہی اہل پاکستان کو دو عظیم تخلیقی فنکار داغ مفارقت دے گئے۔ کراچی میں ٹی وی اور فلمی دنیا کے عظیم فنکار عابد علی، کرکٹ ورلڈ کے شہرہ آفاق کرکٹر عبدالقادر دار فانی سے کوچ کر گئے۔ حلقہ ارباب ذوق برطانیہ کے تعزیتی اجلاس میں چیئر پرسن محمد انور نے دونوں تخلیقی فنکاروں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات ایک قومی صدمہ سے کم نہیں۔ لیگ سپنر عبدالقادر نے کرکٹ کی دنیا میں ایک مقام حاصل کیا۔ اللہ کریم انہیں اپنے جوار رحمت میں ارفع مقام عطا کرے ۔ جنرل سیکرٹری روبینہ خان اور کلچر سیکرٹری فردوس شاہ نے کہا کہ امجد اسلام امجد کی ڈرامہ نگاری کی عوامی پذیرائی کافی حد تک عابد علی اور طاہرہ واسطی جیسے عظیم ٹی وی فنکاروں کی مرہون منت ہے، نغمانہ کنول، ناہید کیانی، محمداظہر، صابر رضا، شارق خان، اشتیاق میر، غزل انصاری، ڈاکٹر نعیم اقبال، ڈاکٹر کاشف ننکانوی ،ڈاکٹر نعیم اقبال، مخدوم امجد امام، لیاقت علی عہد، عالم پنوار ودیگر ادیبوں نے مرحومین کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔


مکمل خبر پڑھیں