لاہور اور شیخو پورہ میں حادثات، 1 ہلاک، 3 زخمی

October 02, 2019

پنجاب کے شہروں لاہور اور شیخو پورہ میں ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں جن کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

لاہور کے تھانے باٹا پور کی حدود میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں نامعلوم کار سوار کی ٹکر سے ایک راہ گیر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، جس کی لاش کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی: ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ادھر شیخو پورہ میں سرگودھا روڈ پر ڈیرہ ملاسنگھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں ڈمپر میں سوار 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔