• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابو سر بس حادثے میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہوئے، آئی ایس پی آر

بابو بر ٹاپ حادثے پر پاک فوج کا ریسکیو آپریشن


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بابو سر ٹاپ بس حادثے میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بس حادثے میں شہید  ہونے والے 10 فوجیوں سمیت 26 افراد کی میتیں سی ایم ایچ گلگت منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت پہنچایا گیا ہے۔

بابوسرٹاپ بس حادثے میں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا ۔

واضح رہے کہ ضلع دیامرمیں بابوسر ٹاپ کے قریب مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑسے ٹکراگئی تھی،جس میں 8 بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ فراق کے مطابق ضلع دیامر میں بابوسر ٹاپ کے قریب اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوئی۔

حادثہ بابو سر ٹاپ گٹی داس کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے 15 افراد شدید ذخمی ہوئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد کی شناخت محمد علی، فدا حسین، نقیب، حسینہ، عثمان، ڈرائیور محمد یونس، یاسمین، عمران، شکیل اورحسین کے ناموں کی شناخت ہوگئی ہے، جبکہ باقی افراد کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔

تازہ ترین