Advertisement

جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیلئے انٹرویوجاری ،سرچ کمیٹی کوکوئی امیدوارمتاثرنہ کرسکا

October 09, 2019
 

لاہور(رب نواز خان)پنجاب حکومت کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکےلیےمستقل وائس چانسلر کی تلاش میں دشواری کا سامنا ہے۔ وائس چانسلر کے لیے مسلسل 2 روز انٹرویو دینے والے درجنوں امیدوار بھی اپنی کارکردگی کے حوالےسے سرچ کمیٹی کو متاثر نہ کرسکے۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ امیدواران جی سی یونیورسٹی جیسے تاریخی تعلیمی ادارے کے انتظامی امور چلانے کے حوالےسے سرچ کمیٹی کے ممبران کو قائل نہیںکر پائے۔تاہم انٹرویو آج بھی جاری رہیں گے ۔ اس بارے میں قائمقام سیکرٹری ساجد ظفر ڈل نے کہا ہےکہ ابھی انٹرویو جاری ہیں سرچ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کریں گے۔


مکمل خبر پڑھیں