سری لنکا کا پاکستان میں ایک ٹیسٹ کھیلنے پر غور

October 10, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا ابھی تک دسمبر میں دونوں ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتا۔ سری لنکا کرکٹ پاکستان میں ایک ٹیسٹ کھیلنے پر غور کررہا ہے۔ ایک ٹیسٹ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ پاکستان میں دو ہفتے گذارنے ، کراچی اور لاہور میں پانچ انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد سری لنکا کرکٹ کراچی میں ماہ دسمبر میں ایک ٹیسٹ کھیلنے پر رضا مند ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ سری لنکا کو اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان میں ٹیسٹ میچوں کے لئے لانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اہم کھلاڑی جو محدود اوورز کی سیریز کے لئے پاکستان نہیں آئے تھے وہ کرکٹرز دو ٹیسٹ میچوں کے لئے زیادہ وقت پاکستان میں گزارنے کے حق میں نہیں ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سری لنکا نے تینوں ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کو شکست دی

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔