Advertisement

ترک فوج کی شام میں کارروائی، 15 افراد ہلاک

October 10, 2019
 

شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج کی فضائی کارروائی میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ترک فوج کی شام میں کارروائی، 15 افراد ہلاک

خبر ایجنسی کے مطابق شمال مشرقی شام میں ترکی نے فوجی فضائی حملے اور زمینی کارروائی شروع کردی، اطلاعات کے مطابق ترک طیاروں کی بمباری سے 8 شہریوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے آپریشن سینٹر میں کارروائی کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ آپریشن شام کی جغرافیائی وحدت کا تحفظ کرے گا اور مقامی لوگ دہشت گردوں سے آزاد ہوں گے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب کا کہنا ہے کہ ترکی کی یک طرفہ کارروائی ناقابل قبول ہے، شام میں ترکی کی یک طرفہ فوجی کارروائی پر شدید تشویش ہے۔

ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ ترک فوجی اقدام سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا، انسانی مصائب میں اضافہ اور داعش کے خلاف پیشرفت کو نقصان پہنچانے کا خطرہ ہے۔

علاوہ ازیںسعودی وزیر خارجہ نے شام میں ترک جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترک اقدام سے داعش کے خلاف عالمی کوششیں کمزور ہوں گی، خطے کی سلامتی اور استحکام پر منفی اثرات پڑیں گے۔

واضحرہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ترک شام سرحد پر تعینات فوجی دستے کو واپس بلالیا تھا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان 13 نومبر کو امریکا کا دورہ بھی کریں گے۔


مکمل خبر پڑھیں