جس غلط طریقے سے حکومت آئی ایسے ہی چلی جائیگی، مریم نواز

October 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور: مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت

لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی۔لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے موبائل برآمدگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے الزام لگایا، تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی۔مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ جس طرح جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے اسی طرح دھاندلی زدہ حکومت کے پائوں نہیں اور جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی۔