برطانوی ٹکٹ ہولڈر نے 170ملین پونڈ کا یورو ملینز جیک پاٹ جیت لیا

October 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانوی ٹکٹ ہولڈر نے 170ملین پونڈ کا یورو ملینز جیک پاٹ جیت لیا

لندن (پی اے) برطانوی ٹکٹ ہولڈر نے 170ملین پونڈ کا یورو ملیئنز جیک پاٹ جیت لیا اور اسطرح وہ برطانیہ کا امیر ترین لاٹری ونر بن گیا۔ لاٹری آپریٹر کیملوٹ نے کہا ہے کہ 170,221,000.00پونڈ کا جیک پاٹ منگل کو ایک سنگل ٹکٹ ہولڈر نے جیتا۔ ٹکٹ ہولڈر کے نام کا اعلان باقی ہے اور ابھی یہ معلوم نہیںہے کہ یہ سنگل پرسن، ایک فیملی یا ایک سنڈیکیٹ ہے۔ وننگ نمبر7، 10، 15، 44اور 49تھے اور لکی سٹار نمبروں کے لئے 3اور12کا انتخاب عمل میں آیا۔ اگر جیتنے والا ایک شخص ہے تو پاجانے والی نئی دولت اسے برطانیہ میں رہنے والے یا برطانوی بزنس سے رابطہ رکھنے والے لوگوں کی 1000امیر ترین لوگوں کی سنڈے ٹائمز رچ لسٹ میںمقام دلادے گی۔ لکی ٹکٹ ہولڈر نے کولن اور کرس ویر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو انہوںنے برطانیہ کے امیر ترین لاٹری ونر بن کر قائم کیا تھا۔ انہوں نے 2011ء میں161ملین پونڈ حاصل کئے تھے۔ نیشنل لاٹری کے سینئر ونرز ایڈوائزر اینڈی کارٹر نے کہا ہے کہ ایک ناقابل یقین لکی ٹکٹ ہولڈر نے آج رات کا بیش قیمت 170ملین پونڈ کا یورو ملیئنز جیک پاٹ جیت لیا ہے اور اسطرح وہ اب برطانیہ کے سب سے بڑے ونر ہیں ملک بھر میں کھلاڑیوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ جس قدر جلد ممکن ہو اپنے ٹکٹ چیک کرلیں یوروملیئنز کے ٹکٹ 9ملکوں برطانیہ، فرانس، سپین، آسٹریا، بیلجیم، لگژمبرگ، آئرش ری پبلک، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ میں فروخت کئے جاتے ہیں۔