Advertisement

ٹیم سری لنکا کامیاب دورے کے بعد وطن روانہ

October 10, 2019
 

سری لنکن کرکٹ ٹیم کامیاب دورۂ پاکستان کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئی، اسٹیڈیم سے روانگی سے قبل اور ایئرپورٹ پر مہمان کھلاڑیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ خصوصی تصاویر بنوائیں اور ان کے ساتھ گفتگو بھی کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ٹیم سری لنکا کامیاب دورے کے بعد وطن روانہ

روانگی سے قبل کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے اراکین نے سیکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور سوینیئرز بھی دیئے۔

یہ بھی پڑھیے: مصباح ٹیم کے کلین سوئپ پر حیران

اس موقع پر سری لنکن کھلاڑیوں نے کہا کہ موقع ملا تو دوبارہ پاکستان آئیں گے، خواہش ہے کہ پاکستان میں اسی طرح انٹرنیشنل کرکٹ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزارے ہوئے ایک ایک لمحے کو یاد رکھیں گے، سری لنکا کرکٹ نے سوشل میڈیا پر تصاویر لگا کر تھینک یو لاہور کا پیغام بھی دیا۔

سری لنکا کرکٹ کے عہدیداروں نے پی سی بی اور سیکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا، سری لنکن بیٹسمین دنوشکا گوناتھیلاکا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک خاص دورے کا اختتام ہوگیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پی سی بی کا شاندار اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی بہت اچھی رہی ہر ملک کو یہاں جلد آنا چاہیے، پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور کرکٹ دیکھنا شائقین کا حق ہے۔


مکمل خبر پڑھیں