Advertisement

شخص کا 9ٹن وزنی بس کھینچنے کا شاندار مظاہرہ

October 10, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

طاقتور شخص کا 9ٹن وزنی بس کھینچنے کا شاندار مظاہرہ

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں طاقتور شخص نے 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔

دبئی میں اسکول کے باہر ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکا سے تعلق رکھنے والے لیری ویلز ولیمز نامی شخص نے طالب علموں سے بھری ہوئی 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر شائقین کو حیران کردیا۔

اس ایونٹ میں اسکول اسٹاف، طالبعلم اور میڈیا کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ دبئی میں 25اکتوبر سے اسٹرانگ مین مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے طاقتور افراد شرکت کریں گے اور اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کریں گے۔


مکمل خبر پڑھیں