بلیو ٹوتھ اسٹیکر رکھیں قیمتی اشیا پر نظر

October 28, 2019

اس جدید دور میں سائنس دان حیران کن چیزیں تیار کررہے ہیں ۔حال ہی میں ایک بلیو ٹوتھ اسٹیکر تیار کیا گیاہے ۔اس کی مدد سے آپ فون کے ذریعے اپنی قیمتی اشیا پر نظر رکھ سکتے ہیں ۔اسے ’’ٹائل ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔یہ چابیوں سے لے کر بڑے بیگ تک کے سگنل بھیجتا ہے ۔یہ بلیو ٹوتھ اسٹیکر بلیو ٹوتھ انرجی یعنی بی ایل ای پر کام کرتا ہے اور اسی سے رابط کرتا ہے ۔

ان اسٹیکرز پر جی ایم کمپنی کی گوند لگی ہے اور دوتین سال تک یہ اسٹیکرزاترے گئے بھی نہیں ۔ہر ٹائل اسٹیکر اسمارٹ فون کی ایپ سے منسلک ہوجاتا ہے اور اس طر ح جس شے پر یہ لگاہو وہاں کی خبر دیتا رہتا ہے ۔ لیکن اپنی تمام خوبیوں کے باوجود اس کی رینج بہت کم ہے جو صرف 60میٹر تک محدود ہے ۔

فی الحال اس کی قیمت 25 ڈالر ہے ۔اس میں نصب بیڑی تین سال تک آرام سے چلتی ہے اور یہ ٹائر مکمل طور پر واٹر پروف ہے اور یہ گیلا ہونے پر بھی اس میںکوئی خرابی پید انہیں ہوتی ۔اب ماہرین ایک چھوٹا ٹریکٹر بنا رہے ہیں جو ہر طر ح کی ٹائلوں سے رابطہ رکھتا ہے اور اس کی جسامت کریڈٹ کارڈ کے برابر ہے ۔