Advertisement

سندھ میں پولیو وائرس کا 9 واں شکار

October 30, 2019
 

سندھ میںپولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد رواںسال صوبے میںپولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 9 جبکہ ملک بھر میں80 ہوگئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کے ترجمان کے مطابق سجاول کی یوسی بیلو، بشر محلے کا رہائشی 36 ماہ کا بچہ امان ولد عمر پولیو وائرس سے متاثر ہوا جسے اسہال اور قے شروع ہوگئی اور طبیعت بگڑنے پر انتقال کر گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے میںغذائیت کی کمی تھی اور اس کا 10ستمبر سے اسہال اور قے شروع ہو نے کے بعد علاج کیا جاتا رہا۔ 24 ستمبر کو بچے کو ٹیکے لگائے گئے، جس سے اس کی حالت مذید بگڑی اور چلنے پھرنے میںمسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

اہلخانہ نے 25 ستمبر سے 11 اکتوبر تک تین ہیلتھ کیئر پرووائڈرز سے معائنہ کروایا لیکن اس کی حالت بہتر نہ ہوئی جس پر اسے سول اسپتال ٹھٹھہ لے جایا گیا، جہاں14 اکتوبر کو ماہر امراض اطفال ڈاکٹر مسعود نے اس میںپولیو کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کی طبیعت تشویشناک ہے جس کے بعد اسے قومی ادارہصحت برائے اطفال کراچی لایا گیا اور علاج کیا گیا تاہم اس کی حالت بہتر نہ ہو سکی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کے فضلا کے نمونے چیک نہیںکروائے جاسکے تاہم اس کے قریبی تین بچوں کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میںپولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

قومی ارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا نے جنگ کو بتایا کہ بچے کو جب اسپتال لایا گیا تو اس کی حالت تشویش ناک تھی اور انفیکشن اس کے جسم میںسرائیت کر گیا تھا جس سے اس کے جسم کے اعضاء بالخصوص گردے ناکارہ ہوگئے اور وہ انتقال کر گیا۔

دوسری جانب بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں