حقِ تفویضِ طلاق استعمال میں لانا

November 01, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ ایک عورت کوغیر مشروط طورپر طلاق کاحق سپرد کیا گیا ہے ۔ازروئے شریعت رہنمائی فرمائیں کہ اب وہ شوہر کو کتنی طلاقیں دے سکتی ہے؟

جواب:۔طلاق کاحق تفویض ہونے کے بعد وہ شوہر کو نہیں، بلکہ اپنے آپ کو طلاق دے سکتی ہے۔ طریقہ یہ ہوگا کہ وہ یوں الفاظ ادا کرے گی کہ میں اپنے اوپر طلاق واقع کرتی ہوں یا اپنے آپ کو طلاق دیتی ہوں۔ نکاح نامہ میں بیوی کو جس قدر طلاقوں کاحق سپرد کیا گیا ہو، وہ اسی قدر طلاقیں واقع کرسکتی ہے اور اگر طلاق کے عدد کے بارے میں کوئی صراحت نہ ہو تو بیوی کو صرف ایک طلاق رجعی واقع کرنے کاحق ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk