نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارم کا شیڈول جاری

November 04, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2020کے جمع کرانے کاآغاز ہوگیا ہے ۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ سائنس وجنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے یکم نومبر سے جمع کرانے کا آغاز ہوگیا جو 29نومبر2019 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ فارم جمع کراتے وقت پریکٹیکل سوالنامہ منسلک ہونا لازمی ہے ۔ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ تقریباً 10 امتحانی فارم بورڈ کے خصوصی کاءونٹر گراءونڈفلور بلاک65سے (100روپے ) کیش فی فارم حاصل کر سکتے ہیں جبکہ 10سے زائد امتحانی فارم لینے کیلئے اسکول سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹراور سیکرٹری بورڈ کے نام پے آرڈر کے ذریعے ایگزامینشن اسٹور سے فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔ جبکہ پرائیویٹ امیدوار امتحانی فارم نیشنل بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کر سکتے ہیں ۔