قومی گیمز کھلاڑی پریشان، اچھا تجربہ ملا، سمیر حسین

November 05, 2019

آزادی مارچ کی وجہ سےقومی گیمز کے حوالے سے صور ت حال حوصلہ افزا ء نظر نہیں آرہی ہے، اس میں شر کت کرنے والے کھلاڑی، آفیشلز اور والدین پریشان ہیں ، تاہم منتظمین کا دعوی ہے کہ گیمز مقررہ وقت پر ہی ہوں گے،مگر اس وقت جو صورت حال ہے اس میں ان کھیلو ں کا انعقاد غیر یقینی نظر آرہا ہے،گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرکاری سطح پر پذیرائی ہونی چاہئے ، یونس سائیں کی سرپرستی میں بہت خوبصورت گراؤنڈ تیار کیا گیا ہے جہاں پربھرپور مقابلے منعقد ہورہے ہیں جس سے نوجوان کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ خوش آئند با ت ہے۔

زیڈ اے نظامی کر کٹ ٹور نامنٹ کا افتتاح ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل کرتے ہوئے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر سندھ کپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ریس جیتنے والے کھلاڑی کو ٹرافی دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونس سائیں، ،وزیر اعظم کے مشیر محمود مولوی ، رکن سندھ اسمبلی علی عزیز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اس ضمن میں کھیلوں کے وفاقی وزیر سے بھی بات کروں گا کہ وہ اس کھیل کی سرپرستی کریں تاکہ یہ کھیل مزید پروان چڑھایا جا سکے۔

انٹر کالیجٹ اسپورٹس مقابلوں میں حصہ لینے والی فاطمیہ گرلز کالج کی کھلاڑیوں کا گروپ

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ سابق اولمپئن سمیر حسین نے کہا ہے کہ جس ٹیم نے ایک سال سے زائد عرصے سے کوئی انٹر نیشنل میچ نہیں کھیلا ہو اس سے صرف دو میچ سے اولمپک میں رسائی ممکن نہیں تھی، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں کچھ مسنگ کی وجہ سے ہم پریشر میں آگئے،مجموعی طور پر ہمارے کھلاڑیوں کو بڑی ٹیم سے کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا ، سمیر حسین نے کہا کہ ہالینڈ سے قبل اگر کسی بھی یورپ ٹیم کے ساتھ ہمیں چار سے پانچ میچ مل جاتے تو ان دونوں میچوں میں نیتجہ اس سے مختلف ہوتا۔

ٹخنے کی انجری کی وجہ سے الجزائر اوپن سے باہر ہونے والی پاکستان کی صف اول کی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد ایک بار پھر کورٹ میں واپس آگئیں اور آ ئندہ ماہ ہونے والے تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاریاں شروع کردیں،ماحور شہزاد ڈنمارک میں ٹریننگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئی تھیں ، انجری سے بہتری کے بعد اب ایک بار پھر وہ کورٹ میں واپس آگئی ہیں اور کراچی میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔

انٹر بورڈ بیڈ منٹن ٹور نامنٹ کا افتتاح ثانوی بورڈ کراچی کے ڈائر یکٹر کھیل طارق ابرار کرتے ہوئے، اس موقع پر کراچی بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے سکریٹری محمد معین، عبد الباسط،عظمی وقار،بشراء عمران بھی نمایاں ہیں

دوسرا سعید احمد صدیقی میموریل ڈسٹرکٹ ویسٹ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کےسینئر ایونٹ میں غلام مصطفی نے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ کاشان نے دوسری اور علی حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مہمان خصوصی سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی اور انکے ہمراہ بخت خان صاحبزادہ ، احمد دین اور بابرہ اسماعیل نے انعامات تقسیم کئے، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کاکہنا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے، گراس روٹ لیول پر کھیلوں کی سرگرمیوں سے بہترین ٹیلنٹ سامنے لایا جا سکتا ہے۔

خورشید شاہ ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی یکجہتی کشمیر نمائشی کرکٹ میچ کے موقع پر نور ولی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں اس موقع پر کہف الوریٰ، طارق محمود اور جمیل احمد بھی موجود ہیں

تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ بھی ہونا چاہیے ، یہ بات انہوں نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں ہونے والے اسپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ بھی ملک کا نام روشن کرسکتی ہیں ۔ جناح یونی ورسٹی کے چانسلر وجیہ الدین احمد کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ طالبات محنت جاری رکھیں تو تعلیم کے ساتھ کھیل میں بھی ا پنا نام بنا سکتی ہیں ۔ جناح یونی ورسٹی برائے خواتین کی انتظامیہ با صلاحیت طالبات کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی ۔

ٹیبل ٹینس کی سابق قومی چیمپئن سعدیہ راحیل جوہر ٹیبل ٹینس کلب کا افتتاح کرتے ہوئے ساتھ میں عارف ناخدا، فرخ کمال اور دیگر بھی نمایاں ہیں

اسپورٹس گالا میں آرٹس نے بی بی اے کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔اقصی فاطمہ کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ اسپورٹس گالا میں والی بال، ڈاج بال، ٹیبل ٹینس، شطرنج، اسکریبل،رسہ کشی کے ایونٹ ہوئے، تقریب میں سندھ اولمپک کے سنیئر نائب صدر سید محفوظ الحق، اینکر مرزا اقبال بیگ، ڈائریکٹر اسپورٹس ماہیہ معین، پرو وائس چانسلر فاروقی، رابعہ کریم نے بھی شرکت کی۔

بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہیمیدہ مرزا سجاس ٹیم کو کر کٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی دیتے ہوئے

سجاس کی کر کٹ ٹیم نے پچھلے ہفتے لاہور اور اسلام آباد اور کے پی کے کا دورہ کیا اور وہاں آل پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فرینڈ شپ کرکٹ ایونٹ میں حصہ لیا، سندھ کی جانب محسن رضا، مقصود احمد اور زاہد غفار شاہد انصاری نےعمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کیا، سجاس کے سیکریٹری اصغرعظیم نے شاندار اور پر لطف میزبانی پر رسجا، سجال اور خیبرپختواہ اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن اور ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس، ایشیاء کے سیکریٹری جنرل امجد عزیز ملک کا شکریہ اداکیا،اسلام آباد میں بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہیمیدہ مرزا نے انعامات تقسیم کئے۔