انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ( ایف آئی ایچ ) نے ہاکی ورلڈ کپ کے میچ شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
میگا ہاکی ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز انگلینڈ کے خلاف میچ کے ساتھ کرے گی۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کا میچ ایمسٹلوین میں 15 اگست کو کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔
پاکستانی ٹیم کا 17 اگست کو میچ ویلیز سے ہوگا جبکہ 19 اگست کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے اور میچ شام 6 بجے ہوگا۔