Advertisement

شاعری پوسٹ کریں، ذاتی ویڈیوز نہیں

November 05, 2019
 

پاکستان کے معروف اداکار و کامیڈین یاسر حسین نے سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دے دیا۔

یاسر حسین نے پکچر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپلوڈ کی جس میں انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ شاعری پوسٹ کریں، کسی کی ذاتی ویڈیوز نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی پاپ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہو گئیں تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سر فہرست ٹرینڈ بن گیا تھا۔

رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ لاہور میں تحقیقات کی درخواست دائر کی ہے۔

گزشتہ روز رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں شوبز چھوڑنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں