انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے انتخابات، انیلا امبر صدر، معیز سیکرٹری منتخب

November 07, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات 2019-20ءکے نتائج میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم نے کامیابی حاصل کرلی نتائج کے مطابق کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی پروفیسر ڈاکٹرانیلا امبرملک 338 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئی ہیں جبکہ ڈاکٹر معیزخان376 ووٹ لے کر سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں نائب صدر کے لئے ڈاکٹر ایس ایم طحہٰ329ووٹ لے کر منتخب ہوئے ۔خازن کے عہدے کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر محمد علی 372ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر صالحہ رحمن نے243ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر غفران عالم سب سے زیادہ 379 ووٹ اورٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر محسن علی376 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ مجلس عاملی کی نشستوں پر کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے 9 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی نے نومنتخب صدر اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔