Advertisement

فضل الرحمٰن کے بیٹے نے الیکشن کیلئے گنڈا پور کا چیلنج قبول کرلیا

November 09, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

فضل الرحمٰن کے بیٹے نے الیکشن کیلئے گنڈا پور کا چیلنج قبول کرلیا

اسلام آباد (جنگ نیوز) جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مولانا اسعد محمود نے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ اگر الیکشن کوجعلی کہتے ہیں تو ان سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کریں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج حکومت اور اپوزیشن کے ارکانوں کے درمیان آزادی مارچ سے متعلق خوب گرما گرمی دیکھنے کو ملی۔ اس دوران مولانا اسعد محمود اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے درمیان جملہ بازی اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مولانا اسعد نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بھی استعفیٰ دیتا ہوں، آپ بھی دیں۔۔۔اب پیچھےنہیں ہٹنا۔۔۔اعلان کریں استعفے کا اور کل الیکشن لڑتے ہیں۔‘‘اس کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور یہ کہ مولانا فضل الرحمن دھرنا ختم کریں، وہ کیمرے لگا کر الیکشن لڑیں گے۔یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ عام انتخابات میں این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمن کو 34 ہزار 779 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔


مکمل خبر پڑھیں