• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھوکے ریچھ کا بیکری پر دھاوا، پیسٹریاں و دیگر چیزیں کھا گیا

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں کسانوں کی ایک مارکیٹ پر ایک بھوکے ریچھ نے دھاوا بول دیا۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ یہ بھوکا ریچھ کسانوں کے ایک بازار میں گھس آیا اور اس نے وہاں پر موجود تازہ پکی ہوئی پیسٹریاں خوب سیر ہو کر کھائیں، جس کے بعد حکام نے اسے وہاں سے بھگا دیا۔

وہاں موجود لوگوں نے اس موقع کی ویڈیو بنائی جب ریچھ ہفتہ وار ایسپن سیٹر ڈے مارکیٹ میں دکانیں لگنے کے دوران پہنچا اور خود ہی لوئس سوئس کے بوتھ سے پکی ہوئی اشیا اٹھا کر کھانے لگا۔

کولوراڈو پارکس اینڈ وائلڈ لائف کے ترجمان جوائے لیونگسٹن نے بتایا کہ ایسپن پولیس نے ریچھ کو ڈرانے اور وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی، جبکہ محکمہ جنگلی حیات کا ایک افسر بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔

یہ بھوکا ریچھ قریب ہی ایک درخت پر چڑھ گیا اور بالآخر اپنی مرضی سے اس علاقے سے چلا گیا۔ حکام کے مطابق شدید خشک سالی کے باعث اس سال ریچھوں کے انسانوں سے مڈھ بھیڑ کے واقعات ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ قدرتی خوراک کے ذرائع میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 

اس وقت ریچھ خاص طور پر اسلیے زیادہ سرگرم ہیں کیونکہ وہ موسم سرما کی آمد سے قبل اپنے جسم میں زیادہ سے زیادہ چربی جمع کر لیتے ہیں تاکہ طویل عرصے تک بنا خوراک کے حالت نیند اور بغیر باہر نکلے گزارا کرسکیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید