طلباء اور طالباتک ایڈوانس سٹڈیز ریسرچ بورڈ کا اجلاس نہ بلانے پر تشویش

November 09, 2019
 

پشاو ر(خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے ایم فل کے طلباء اور طالبات نے پچھلے چھ مہینوں سے ایڈوانس سٹڈیز ریسرچ بورڈ کا اجلاس نہ بلانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں طلبہ کا وقت ضائع ہو رہا ہے اور وہ مقررہ وقت میں ڈگریاں مکمل کرنے سے محروم رہ جائیں گے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ بورڈ کا اجلاس آخری باررمضان المبارک میں ہوا تھا جس کے بعد تاحال اجلاس بلایا نہیں کیا گیا۔