عالمی ادارے کشمیروفلسطین کے سلگتے مسائل حل کرائیں،حامدموسوی

November 16, 2019

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاہے کہ حضور ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے جہالت وگمراہی کی تاریکیوں کا پردہ چاک ہوگیا اور کائنات بقعہ نوربن گئی ، عشق مصطفی کی شمع روشن کرکے مسلمانانِ عالم اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں ،حضرت امام جعفر صادق نے علوم الہیہ اور انوارِ معرفت کے وہ کمال نمونے پیش کیے جو امتِ اسلامیہ کیلئے نشاۃ ثانیہ ثابت ہوئے ۔ اس امرکااظہارانہوں نے محفل صادقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمات ِنبویؐ کی اساس عدل و انصاف پر ہے لہذا دنیا سے معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمہ، تمام کے حقوق برابری کی سطح پر ادائیگی کر کے طاغوت کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے مظلومین کشمیروفلسطین کے سلگتے ہوئے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اپنا فریضہ منصبی ادا کریں ۔