سونا 100روپے فی تولہ مزید کم ہوگیا

November 30, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت 100روپے فی تولہ مزید کم ہو گئی،چاندی کی قیمت میں استحکام رہا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1457ڈالر فی اونس کی قیمت پر مستحکم رہی ،لیکن مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے فی تولہ کی کمی سے85100روپے ہو گئی اور 10گرام سونے کی قیمت 85روپے کی کمی سے 72960 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 1000روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔