حفیظ عزیز کراچی چیمبر کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئرمین نامزد

November 30, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر آغا شہاب احمد خان نے معروف تاجر حفیظ عزیز کوسال 2019-20کے لیے کے سی سی آئی کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیاہے وہ اس سے قبل بھی لاء اینڈ آرڈ سب کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں لہٰذا ان کی شاندار خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر انہیں بطور سب کمیٹی چیئرمین کے فرائض سونپے گئے ہیں۔