مقبوضہ کشمیر، 4 ماہ میں 38 کشمیری شہید

December 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مقبوضہ کشمیر، 4 ماہ میں 38 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کا لاک ڈاؤن 121 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے، مقبوضہ وادی میں قابض بھارت کے گزشتہ 4 ماہ کے محاصرے میں 2 خواتین اور3 لڑکیوں سمیت 38 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

کئی سال سے گھر میں نظر بند چیئر مین کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی شدید علیل ہو گئے ہیں، جنہیں ڈاکٹروں تک رسائی نہیں دی جا رہی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں مسلسل نافذ ہیں، جبکہ انٹرنیٹ و دیگر سروسز بدستور معطل ہیں۔

بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کر کے 4 ماہ کے دوران 853 کشمیریوں کو زخمی کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: لاک ڈاؤن کا 118 واں دن، متعدد کشمیری مظاہرین زخمی

5 اگست سے حریت رہنماؤں اور سیاستدانوں سمیت 11 ہزار 401 کشمیری گرفتار یا نظر بند ہیں۔

4 ماہ سے اب تک سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ ادا نہ کرنے دی گئی، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کا لاک ڈاؤن 121 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔