• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا لاک ڈاؤن 115 ویں روز میں داخل ہو گیا، جبکہ ہونے والے 2 گرینیڈ دھماکوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

گزشتہ روز اننت ناگ اور سری نگر میں 2 گرینیڈ دھماکے کیے گئے، جن میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ایک گرینیڈ دھماکا سری نگر یونیورسٹی کے دروازے پر جبکہ دوسرا دھماکا اننت ناگ میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔

یہ بھی دیکھئے:پلواما میں 3 کشمیری شہید، خواتین پر تشدد پر رپورٹ جاری


دوسری جانب مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کو 115 روز ہوگئے ہیں اور یہاں دفعہ 144 نافذ ہے، انٹرنیٹ اور دیگر پابندیاں بھی برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر، دل ہلا دینے والی امریکی جریدے کی رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے اب تک معمولاتِ زندگی بحال نہیں ہو سکے، وادی میں آج بھی بھارتی پابندیاں جاری ہیں۔

تیزی سے بڑھتی ہوئی سردی کے باعث کشمیریوں کی پریشانی میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین