اسٹاک مارکیٹ میں مندی،100انڈیکس 335پوائنٹس کم ہوگیا

December 04, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،فروخت کا دبائو ،منگل کو مارکیٹ میں مندی غالب رہی ،100انڈیکس 335پوائنٹس کی کمی سے ایک بار پھر 40ہزار کی حد سے نیچے آگیا ،58.41فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ، سرمایہ کاری مالیت 45ارب روپے 85کروڑ 48لاکھ روپے گھٹ گئی جبکہ کاروباری حجم پیر کی نسبت 19.46فیصد کم رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 335.49پوائنٹس کی کمی سے 39788.73پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 30انڈیکس 183.66پوائنٹس کی کمی سے 18204.21پوائنٹس جبکہ آل شیئرز انڈیکس 152.72پوائنٹس کی کمی سے 28118.73 پوائنٹس ہو گیا۔مجموعی طور پر 392کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 154کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،229میں کمی اور 9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 45ارب روپے 85کروڑ 48لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم کم ہو کر 75کھرب 82ارب 93کروڑ 68لاکھ روپے ہو گیا۔