پڈعیدن: خاتون 2 بچوں سمیت نہر میں کود گئی

December 06, 2019

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن میں کنڈیارو کے قریب خاتون نے اپنے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔

واقعے میں خاتون اور بچی ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں جن کی لاشوں اور بچے کو زندہ نہر سے نکال لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کنڈیارو کے قریب گوٹھ امام بخش منگریو کے مقام پر خاتون نے اپنے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔

خاتون اور 9 سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ 5 سالہ بچے کو اہلِ علاقہ نے ڈوبنے سے بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیئے: تھانے طلب کرنے پر 2 بھائیوں نے دریا میں چھلانگ لگادی

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ خاتون نے کیوں اتنا بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگائی۔