• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایک شخص نے چندریگر روڈ پر عمارت سے چھلانگ لگا دی

کراچی: ایک شخص نے چندریگر روڈ پر عمارت سے چھلانگ لگا دی


کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کثیر المنزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر ایک شخص نے خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق عمارت سے کود کر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی طور پر یہ واقعہ خودکشی کا نتیجہ ہے۔

پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متوفی اسٹیٹ لائف ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کا ملازم ہے،اس کے خلاف اسٹیٹ لائف میں انکوائری چل رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: ڈیرہ غازی خان میں پولیس اہلکار کی خودکشی

پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے اور اس پہلو پر بھی غور کر رہی ہے کہ آیا یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا قتل کا۔

تازہ ترین