سلامتی کونسل 18 دسمبر کو ایران جوہری معاہدے پر بحث کرے گی

December 08, 2019

واشنگٹن (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 18 دسمبر کو ایران جوہری معاہدے پر بحث کرے گی۔اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب وسیلی نبینزیاکے مطابق سلامتی کونسل صرف ایرانی جوہری معاہدے پر ہی نہیں بلکہ قرارداد 2231 کی عمل آوری پر بھی بحث کرے گی۔واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدہ کافی عرصہ سے کشیدگی کا باعث ہے ۔